حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے جنگ بندی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے وزراء کے ساتھ فوری سیکیورٹی اجلاس کی درخواست کی ہے۔
اطلاع کے مطابق صہیونی حکومت کے فوجی ریڈیو نے خبر دی ہے کہ صہیونی وزیراعظم نے آج رات وزیر دفاع یسرائیل کاتز، وزیر قومی سلامتی ایتامار بن گویر، اور وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ کے ساتھ "فوری سیکیورٹی اجلاس" طلب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ اجلاس غزہ میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔
اسی دوران، اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے اطلاع دی ہے کہ قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایک خصوصی اسرائیلی طیارہ واپس آ رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ