۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیخ نعیم قاسم

حوزہ /شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطینی بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے حامی کون ہیں اور ان کے خلاف کون ہیں،اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے منافقین ذلیل و رسوا ہو گئے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حزب اللہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطینی بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے حامی کون ہیں اور ان کے خلاف کون ہیں،اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے منافقین ذلیل و رسوا ہو گئے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطینی قومی مجاہدین کی مزاحمت و مقاومت اسی سرزمین کا مستقبل ہے ، مزید کہا کہ مزاحمت و مقاومت سے فلسطین کو آزادی ملے گی اور مزاحمت کے محور کی ساری کامیابیاں فلسطین کے مفاد میں ہیں۔

حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے لبنان میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے مابین "اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف" منعقدہ بین الاقوامی آنلائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو فلسطین اور یروشلم کے ساتھ غداری اور ان حکمرانوں کی ذلت و خواری قرار دیا جو اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے بیان کیا کہ ان ممالک کے لئے کوئی جواز یا دلچسپی نہیں ہے جو اسرائیلی حکومت کی حمایت میں تعلقات کو معمول پر لاتے ہیں اور یہ ممالک اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنے فرائض پورے نہیں کرتے ہیں ، لیکن وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ بحرین اور متحدہ عرب امارات کی طرح ذلت و رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔

حزب اللہ کے سینئر ممبر نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت و مقاومت کی تمام فتوحات فلسطین کے نام پر درج ہوں گی،مسلح مزاحمت و مقاومت کا تسلسل ہی فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے اور اس کے علاوہ مقبوضہ علاقوں کو واپس لینے کے لئے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے تعلقات کو معمول پر لانا منافقوں اور ان تمام افراد کے لئے بدنامی قرار دیا جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی سمت گامزن ہیں ،  کہا کہ فلسطینی اپنے دوست اور دشمن کو پہچان گئے ہیں۔

آخر میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول لانا حکمرانوں کا کام ہے جنہیں ان کے عوام مسترد کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .