۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شیخ حسن العصفور عضو شورای علمایی بحرین

حوزہ/ شیخ حسن العصفور نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بحرینی عوام کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت کا معاملہ واضح ہے،بحرینی عوام آخری سانس تک مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی علماء کونسل کے رہنما شیخ حسن العصفور نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بحرینی عوام کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت کا معاملہ واضح ہے ، مزید کہا کہ بحرینی عوام آخری سانس تک مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام نے امن و سلامتی کے مشکل حالات اور آل خلیفہ حکومت کی بربریت کے سائے میں بھی مسئلہ فلسطین اور فلسطینی امنگوں کی سمت اپنی پوری کوشش کی ہے۔

شیخ العصفور نے کہا کہ بحرینی حکومت ملک میں آزادی کا دعوی کرتی ہے ، لیکن اس آزادی کی حد یہ ہے کہ حکومت پر کوئی تنقید نہ ہو اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف بھی کوئی احتجاج ریلی نہیں نکالی جائے ۔

بحرینی علماء کونسل کے رہنما  نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے بحرینی عوام کے لئے مشکل کھڑی نہیں کر سکتی، ہمارے علمائے کرام نے فتویٰ جاری کیا ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ تعاون اور تعامل سے منع کیا گیا ہے اور بحرینی عوام کبھی بھی غاصبین کے ساتھ امن و سلامتی کے میدان میں تعاون نہیں کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .