۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مراسم عزاداری محرم در بحرین

حوزہ/ بحرین کی وزارت داخلہ نے بحرینی شیعوں کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی علیہ السلام کی مجالس گھروں میں اجتماعی طور پر منعقد کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی وزارت داخلہ نے بحرینی شیعوں کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی علیہ السلام کی مجالس گھروں میں اجتماعی طور پر منعقد کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اوقاف  جعفری آفس کے بیاں کے مطابق، وزارت داخلہ اربعین حسینی علیہ السلام کے موقع پر اجتماعات کی روک تھام ، احتیاطی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت اور ان مجالس کو آنلائن منعقد کرنے کی تاکید کرتے ہوئے گھروں میں اجتماعات کرنے سے روک دیتی ہے ۔

وزارت داخلہ نے حسینیہ کے سربراہوں کا احتیاطی تدابیر  پر عمل کرنے اور حسینیہ کے آس پاس اجتماعات یا ماتمی دستوں کی آمد و رفت کی روک تھام میں عملی مظاہرہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر کوئی اس حکم کی خلاف ورزی کرے تو ان کے ساتھ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے یہ اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیان کوئی عجیب اقدام نہیں ہے ، آل خلیفہ کو اہل تشیع کے مذہبی اور سیاسی پروگراموں کی روک تھام اور  ان مواقع پر شیعوں کو دھمکیاں دینے کی عادت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .