۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کے اعلیٰ حکام نے اعلان کیا کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے دباؤ اور امریکہ کے اعتراضات کے باوجود تین یورپی ممالک نے فلسطین کو ایک آزاد ملک تسلیم کر لیا ہے۔

وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی قیادت میں اسپین کی کابینہ نے فلسطین کو بطور ملک تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے، کابینہ کی ووٹنگ سے قبل، سانچیز نے اعلان کیا کہ یہی مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کر لیا

اسپین کے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنا ’تاریخی انصاف‘ کے قیام کی جانب ایک قدم ہے۔

دوسری جانب آج آئرلینڈ کی حکومت نے فلسطین کو بطور ملک تسلیم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی، اس ملک کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ڈبلن اور رام اللہ کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

اسپین اور آئرلینڈ کے بعد ناروے کی حکومت نے بھی اعلان کیا کہ وہ سرکاری طور پر فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ عائیڈ نے اس اقدام کے بعد کہا کہ ناروے 30 سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینی اتھارٹی کے چند کٹر حامیوں میں سے ایک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .