۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
اسلوونی

حوزہ / اسلووینیا کے پارلیمنٹ کی اکثریت نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلووینیا کے 90 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں سے 52 ارکان نے فلسطین کو آزاد اور خود مختار حکومت کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

اس یورپی ملک کے اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ جمہوریہ اسلووینیا فلسطین کو آزاد اور خود مختار ملک سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک میں سے جمہوریہ اسلووینیا ایک سو سینتالیسواں اور یورپی یونین کا دسواں ملک ہے جس نے فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر اسرائیل بہت سیخ پا ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .