۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ریلی

حوزہ/ ایران کی تمام یونیوسٹیوں کے طلباء آج دوپہر کو فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی اور یورپی طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اجتماع منعقد کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تمام یونیوسٹیوں کے طلباء آج دوپہر کو فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی اور یورپی طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اجتماع منعقد کر رہے ہیں۔

ایرانی یونیورسٹیوں کے طلباء آج دن میں 12 سے 2 بجے تک اپنی یونیورسٹیوں میں فلسطینی عوام اور ملک بھر میں امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے طلباء کی حمایت میں ریلیاں نکال رہے ہیں۔

ایرانی وزارت علوم کے اعلان کے مطابق اس دوران کوئی بھی کلاس منعقد نہیں ہوگی۔

فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی اور یورپی طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے طلبہ کا اجتماع آج بروز اتوار 28 مئی کو شام ساڑھے 6 بجے تہران یونیورسٹی کے سامنے منعقد ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .