۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف 7 ماہ سے جاری اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاج کے لیے لگائے گئے خیمے امریکہ کی یونیورسٹیوں سے لے کر کینیڈا کی یونیورسٹیوں تک پھیل چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف 7 ماہ سے جاری اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاج کے لیے لگائے گئے خیمے امریکہ کی یونیورسٹیوں سے لے کر کینیڈا کی یونیورسٹیوں تک پھیل چکے ہیں۔

امریکی چینل "این بی سی نیوز" نے اطلاع دی ہے کہ نارتھ ویسٹرن، جارج واشنگٹن، ہارورڈ، براؤن، یونیورسٹی آف مشی گن، میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی (MIT) اور ہمبولڈ، کیلیفورنیا میں واقع کیلیفورنیا پولی ٹیکنیک اسٹیٹ یونیورسٹی سمیت ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا کے 40 سے زائد کالجوں اور یونیورسٹیوں میں احتجاجی خیمے لگے ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا ، جہاں امریکی پولیس نے کل رات 93 فلسطینی حامی مظاہرین کو گرفتار کیا تھا، اس نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی مشکلات کے باعث 21 مئی کو ہونے والی مرکزی گریجویشن تقریب کو منسوخ کر دے گی۔

ایسا لگتا ہے کہ طلباء کا احتجاج کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہوا تھا، اس یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے احتجاج کے لیے خیمہ لگایا، پولیس نے پہلے طلبہ کے اجتماعات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور 100 مظاہرین کو گرفتار کر لیا لیکن اس کارروائی نے جوابی کارروائی کی اور مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔

طلباء کا مطالبہ ہے کہ ہماری یونیورسٹیاں غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو مزید آگے بڑھانے اور ب گناہوں کی نسل کشی میں ملوث کسی بھی کمپنی کے ساتھ اپنا تعاون ختم کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Sayada Bilgrami IN 13:40 - 2024/04/26
    0 0
    Humanity must stand up fight against the American regime. Death to America and izrahell, britain, France, Germany canada