جمعرات 8 مئی 2025 - 14:28
امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر درجنوں طلبہ گرفتار

حوزہ/ امریکہ میں فلسطین کے حامی طلبہ کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں درجنوں طلبہ کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ یونیورسٹی کی اسرائیل سے وابستگی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں فلسطین کے حامی طلبہ کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں درجنوں طلبہ کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ یونیورسٹی کی اسرائیل سے وابستگی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

مختلف ذرائع کے مطابق، مظاہرین نے یونیورسٹی کے مرکزی کتب خانے میں نعرے بازی کی، طبل بجایا اور میزوں پر کھڑے ہو کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں مظاہرین کی پرجوش سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کے سرپرست "شیپمن" نے طلبہ کے احتجاج کو یونیورسٹی کے نظم و ضبط کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب طلبہ امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دو سیکیورٹی اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب بعض مظاہرین زبردستی ایک عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے

نیویارک پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ "کئی ایسے افراد جنہوں نے بارہا دی جانے والی وارننگز کو نظرانداز کیا، گرفتار کر لیے گئے۔"

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی اور دیگر امریکی یونیورسٹیوں میں گزشتہ برس سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ اب تک 100 سے زائد امریکی یونیورسٹیوں میں ایسی احتجاجی تحریکیں جاری ہیں۔

نیویارک کے مقامی ریڈیو اسٹیشن "1010 WINS" کے مطابق، حالیہ احتجاج میں تقریباً 80 طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha