۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کے خلاف مختلف مقامات پر مظاہرے جاری ہیں، ساتھ ہی اس ملک کی پولیس نے طلباء کے اجتماع کی جگہ پر حملے کئے اور درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کے خلاف مختلف یونیورسٹیوں میں مظاہرے جاری ہیں، ساتھ ہی اس ملک کی پولیس نے طلباء کے اجتماع کی جگہ پر حملے کئے اور احتجاجی مقام پر لگائے گئے خیموں کو ہٹا دیا اور درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا، سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہونے والی تصاویر میں نیویارک یونیورسٹی پر امریکی پولیس کے حملے اور فلسطینی حامی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

فرانس کی اے ایف پی نیوز ایجنسی نے بھی بتایا کہ غزہ میں جنگ کے خلاف مظاہرے کولمبیا اور ییل یونیورسٹیوں سے لے کر امریکہ بھر کی دیگر یونیورسٹیوں تک پھیل چکے ہیں جسے امریکی حکام روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس رپورٹ کے مطابق کنیکٹی کٹ کی ییل یونیورسٹی میں کل (پیر کو) درجنوں اسٹوڈنٹس کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح کے مظاہرے جس میں مظاہرین نے ایک احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی خیمے لگائے تھے، کیلیفورنیا کی برکلی جیسی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی منعقد ہوئے، امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامیوں کا احتجاج ایک متنازعہ مسئلہ بن گیا ہے، بعض اس طرح کے احتجاج کو یہود مخالف سمجھتے ہیں، یہاں تک کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مظاہروں کی مذمت کرتے ہیں اور انہوں نے اس سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی ذمہ داروں پر حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت ہونے والے مظاہروں کو روکیں اور اس طرح کے احتجاج کی بالکل بھی اجازت نہ دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .