۱۱ تیر ۱۴۰۳ |۲۴ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 1, 2024
امامیہ طلباء کا یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سامنے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ

حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنمائوں نے کہا کہ آج فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں یورپ باہر نکل آیا ہے، امریکی یونیورسٹیز کے طلباء نے علم بغاوت بلند کردیا ہے، وہ حق کی بات کررہے ہیں، اور آہستہ آہستہ یورپ بیدار ہورہا ہے، یورپی طلباء کی حمایت میں پوری دنیا کے طلباء سراپا احتجاج ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام ایجوکیشن یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت، امریکی یونیورسٹی کے طلباء کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے فلسطینی بچوں کی تصاویر اور اُن پر ہونے والے مظالم کی تصاویر اُٹھا رکھی تھیں، طلباء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنمائوں نے کہا کہ آج فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں یورپ باہر نکل آیا ہے، امریکی یونیورسٹیز کے طلباء نے علم بغاوت بلند کردیا ہے، وہ حق کی بات کررہے ہیں، اور آہستہ آہستہ یورپ بیدار ہورہا ہے، یورپی طلباء کی حمایت میں پوری دنیا کے طلباء سراپا احتجاج ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .