۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سعید حسینی

حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری میں صوبہ اصفہان کے نمائندے نے کہا: ہم غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت حمایت کرنے والے امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے طلباء پر ہونے والے ظلم و ستم پر خاموش نہیں رہیں گے، کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے پروفیسرز اور طلباء امریکہ اور یورپ کی یونیوسٹیوں میں احتجاج کرنے والے طلباء پر ہو رہے امریکہ کے ظلم و ستم سے غافل نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے اساتذہ اور طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے طلباء کے صیہونیت مخالف مظاہروں کی حمایت میں یہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے، اس اجتماع کا مقصد ظلم کی انتہا کرنے والے امریکہ کو یہ پیغام دینا ہے ہم اس ظلم کو برداشت نہیں کریں گے، امام خمینیؒ فرمایا تھا کہ بادشاہت اور حکومت کفر کے ساتھ تو باقی رہ سکتی ہے، لیکن ظلم کے ساتھ نہیں۔

کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مزید کہا: امریکہ نے عوامی بغاوتوں کے ذریعے 40 سے 50 ممالک کی آزاد حکومتوں کا تختہ پلٹ دیا، اس کی مثال 1944 میں ہونے والی بغاوت ہے جب امریکہ اور یورپ نے ایرانی وزیر اعظم محمد مصدق کا تختہ الٹ پلٹ دیا، امریکہ واحد ملک ہے جس نے جاپان پر ایٹم بم گرایا، ہیروشیما اور ناگاساکی میں تین دن کے وقفے سے دو ہزار کلومیٹر کے دائرے میں 2 لاکھ افراد کو مار ڈالا، اور اب وہی امریکہ اب انسانی حقوق کا دعویٰ کر رہا ہے۔

مجلس خبرگان رہبری میں صوبہ اصفہان کے نمائندے نے کہا: ہم غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت حمایت کرنے والے امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے طلباء پر ہونے والے ظلم و ستم پر خاموش نہیں رہیں گے، کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے پروفیسرز اور طلباء امریکہ اور یورپ کی یونیوسٹیوں میں احتجاج کرنے والے طلباء پر ہو رہے امریکہ کے ظلم و ستم سے غافل نہیں ہیں، جو افراد امریکہ کو انسانی حقوق کا گہوارہ کہتے ہیں، ان کے لئے یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلبہ کی احترامی اور ان پر ظلم و ستم کے حالیہ مناظر ہی کافی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .