۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
تصاویر/ دیدار جمعی از دانشجویان و نمایندگان تشکل‌های دانشجویی

حوزہ / بیلجیم کے جوانوں نے رہبر معظم کے نام جوابی خط میں غزہ کے بارے میں یورپی اور امریکی طلباء کے موقف کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم کی جانب سے امریکہ اور یورپ کے یونیورسٹی طلباء کے نام خط کے بعد اس کا ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے طلباء کی ایک جماعت نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام ایک جوابی خط میں ان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ اس خط کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

۔ عدالت خواہی اور حقیقت کی جستجو کے بارے میں آپ کے خط سے ہم بہت متاثر ہوئے ہیں۔

۔ غزہ کے بارے میں آپ ایک غیر متزلزل موقف رکھتے ہیں جو دنیا کے لئے تاثیر کن ہے۔

۔ آپ نے دنیا کو درپیش چلینجز سے نمٹنے کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں۔ ہم اسلام کے بارے میں گہرائی سے مطالعہ کرنے کا عزم مصمم رکھتے ہیں۔

۔ یورپ اور امریکہ میں طلباء کی طرف غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مغربی جوان طبقہ دنیا میں رائج غیر منصفانہ نظام سے آگاہ ہوچکا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون اور تعمیری گفتگو کے لئے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بیلجیم کے جوانوں کا خط سوشل میڈیا پر LETTER4LEADER # کے ساتھ فارسی، انگلش، عربی اور فرانسیسی وغیرہ زبانوں میں ٹرینڈ ہوا ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .