۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
رہبر انقلاب

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کی قبر پر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کی قبر پر گئے۔ شہر رے میں حضرت عبد العظیم حسنی کے مزار کی زیارت کرتے وقت رہبر انقلاب شہید وزیر خارجہ کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

رہبر انقلاب نے شہید صدر رئیسی کے محافظ سید مہدی موسوی کی قبر کی بھی زیارت کی۔ انہوں نے دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والے سید مہدی جلادتی اور شہید قاسم سلیمانی کے محافظ شہید وحید زمانی نیا کی قبروں کی بھی زیارت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .