۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت الله اعرافی در مجلس عزای سیدالشهدا در روسیه

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: انقلابِ اسلامی کی فتح کے بعد عاشورہ کو پوری دنیا میں ایک عظیم اور حیرت انگیز مظہر کے طور پر مشاہدہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے "اسلامی مرکز ماسکو" میں شہادت امام حسین علیہ السلام کی ساتویں شب کی عزاداری کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مجھے فخر ہے کہ میں نے کئی سالوں سے آذربائیجان، تاجکستان اور دنیا کے مختلف خطوں سے آئے طلباء اور فضلاء کی خدمت کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں آج اس ملک میں مقیم آپ علماء اور فضلاء کے درمیان موجود ہوں۔

انہوں نے کہا: ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ کے فضل سے اس ملک میں جہاں آج روسی فیڈریشن اور جمہوریہ اسلامی ایران کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، مختلف علمی مراکز فعال اور ان کی اسلامی سرگرمیاں مقبول ہیں اور ہم اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے اس رکن نے مزید کہا: میں اپنی تقریر کے آغاز میں بزرگان، مراجع عظام، حوزہ علمیہ قم اور خاص طور پر رہبر معظم کی طرف سے آپ سب کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا: اس بات کی طرف توجہ کرنی چاہئے کہ واقعہ عاشورہ میں وہ کیا راز تھا جو زمانہ اور تاریخ میں فراموش نہیں ہوا اور اب بھی انقلابِ اسلامی کی فتح کے بعد عاشورہ کو پوری دنیا میں ایک عظیم اور حیرت انگیز مظہر کے طور پر مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا: آج دنیا بھر میں عاشورا کے نام سے لاکھوں مراسمِ عزا اور پروگرامز منعقد ہوتے ہیں۔ یہ بات حضرت زینب کبری (س) نے یزید کی محفل میں بھی بیان کی تھی کہ: "فَوَ الله لَا تَمْحُو ذِکْرَنَا وَ لَا تُمِیتُ وَحْیَنَا وَ لَا تُدْرِکُ أَمَدَنَا" یعنی "(اے یزید!) خدا کی قسم، تو ہمارے کر اور یاد کو نہ مٹا سکتا ہے اور نہ ہمیں (ہمارے چاہنے والوں کے دلوں سے) فراموش کرا سکتا ہے۔ ہماری یاد اور ذکر باقی رہے گا"۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت زینب (س) کی یہ پیشین گوئی 1300 سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد بھی محقق اور ثابت ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ عاشورہ، امام حسین (ع) اور ان کے وفادار ساتھیوں کا نام پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .