۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه گناوه

حوزہ / ایران کے شہر "گناوا" کے امام جمعہ نے کہا: دشمن اپنی سازشوں کے ذریعہ لوگوں کو عاشورہ، محرم اور صفر سے الگ کرنے کی کوشش میں ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر "گناوا" کے امام جمعہ حجت الاسلام سید عبدالہادی رکنی حسینی نے شامِ غریباں کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دشمنوں کی کوشش ہے کہ وہ لوگوں کو عاشورہ، محرم اور صفر سے الگ کر دیں لیکن ان شاء اللہ وہ کبھی بھی ان مذموم مقاصد کو حاصل نہ کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: آج ہم پوری دنیا میں عاشورا کے مراسمِ عزا میں امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں اور عزاداروں کے جمِ غفیر کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام رکنی حسینی نے کہا: امام حسین علیہ السلام 61 ہجری میں مظلوم تھے اور مظلومانہ طور پر شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا: آج دنیا میں امام حسین علیہ السلام کے بیسیوں چاہنے والے اور عقیدت مند ہیں جو آپ کے لیے ماتم اور عزاداری کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام رکنی حسینی نے کہا: حضرت زینب (س) نے کربلا کے صحرا میں اور یوم عاشورہ سختیوں کے باوجود صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ان کے اسی صبر و استقامت کا نتیجہ آج پوری دنیا میں ظاہر ہو رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .