۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعہ بوشہر

حوزہ/ حجۃ الاسلام غلام علی صفائی بوشہری نے کہا: اسلام کو دشمنوں کی تمام سازشوں کے خلاف ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا دیا۔ لہذا دنیا کا مستقبل امام حسین علیہ السلام اور اربعین حسینی کے نام ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے آج بوشہر میں نماز جمعہ کے خطبات میں امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مستقبل کا تعین امام حسین علیہ السلام کے نام پر ہوگا۔ امام حسین علیہ السلام نے کہا کہ قیام عاشورہ نے اسلام کو دشمنوں کی تمام سازشوں کے خلاف ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا دیا۔ لہذا دنیا کا مستقبل امام حسین علیہ السلام اور اربعین حسینی کے نام ہو گا۔

بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: امام حسین علیہ السلام کا مرتبہ اس قدر عظیم اور بلند ہے کہ اسلام سمیت پوری دنیا اسلام کے مذاہب کے مختلف میدانوں میں قیام امام حسین علیہ السلام کے مرہون منت ہیں۔

صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ کے نے حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کی اور کہا: حضرت عباس (ع) وفاداری اور ولایت مداری کی علامت ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے کیا کہ ایران کے اسلامی نظام کی بقا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر منحصر ہے، شہید قاسم سلیمانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اہم شخصیات میں سے ایک ہیں، اس عظیم جرنل نے پوری دنیا پر اپنے اثرات چھوڑے، البتہ سپاہ کے دوسرے کمانڈر بھی اسی طرح ہیں۔

امام جمعہ بوشہر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کی رعایت کرنا حیا کی نشانیوں میں سے ایک ہے، کہا: حیا اور عفت کی پاسداری انسان کو کمال تک پہنچاتی ہے۔

انہوں نے حجاب کو خواتین کی عزت و آبرو کا ضامن قرار دیا اور کہا: معاشرے کے تمام افراد بالخصوص جوانوں کو چاہئے کہ اس ثقافتی یلغار میں دشمنوں کے اہداف کو ناکام بنانے میں مدد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .