۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ساجد نقوی 

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے انبیاء کرام علیہم السلام کے مشنِ اصلاح کو اپنا مطمع نظر قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 3شعبان المعظم نواسۂ پیغمبر اکرم، محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا: حسین ابن علی علیہ السلام کا یوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے۔

انہوں نے کہا: عالم اسلام و عالم انسانیت کے رہبر اور بشریت کے ہادی و امام علیہ السلام نے انبیاء کرام علیہم السلام کے مشن اصلاح کو اپنا مطمع نظر قرار دیا۔ امام عالی مقام علیہ السلام کی ذات گرامی جملہ اوصاف حمیدہ کی حامل ہے۔ آپ علیہ السلام کی سیرت کا ہر پہلو عالم انسانیت کی رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ آپ نصِ قرآنی کے مطابق فرزند رسول ہیں اور آپ کی حیات مبارکہ رسول معظم سے اکتساب کا فیض ہے اور زندگی سیرت رسول (س) کا عین عکس ہے۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امام حسین علیہ السلام کو اپنے اور خود کو امام حسین علیہ السلام سے قرار دے کر عالم انسانیت پر واضح کردیا کہ ان دونوں ہستیوں کا باہمی تعلق گہرا اور راسخ ہے۔

علامہ سید ساجد نقوی نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے الہی، آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا: نجی یونیورسٹی میں لیکچرار کی جانب سے غیر اخلاقی سوال پر مبنی پیپر خطرناک امر کی نشاندہی کرتا ہے۔ جس پر تحقیق ہونی چاہیے کہ طلباء کے ذہنوں میں بے حیائی اور بدترین حیوانیت کا خیال پیدا کر کے معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش اور ان کی ذاتی سوچ اور ذاتی اقدام ہے یا کوئی لابی اس عمل کے پیچھے کار فرما ہے اور اس کی روشنی میں اس کا تدارک کیا جانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .