حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر دیّر کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سید علی حسینی نے گزشتہ شب جشنِ ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران اعیادِ شعبانیہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام حسین (ع) کی شخصیت کی مختلف جہات کو معاشرے میں بیان ہونا چاہئے۔
امام جمعہ دیّر نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام نےمکتبِ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بقا اور اس کے رشد کی خاطر اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کر دیا۔
انہوں نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے اپنے آپ کو صرف میدان جنگ میں ہی نہیں منوایا لہذا ان کی دیگر صفات جیسے شجاعت، سخاوت، تواضع و فروتنی، عبادت اور شب بیداری اور خدا سے انس پر بھی توجہ دینی چاہیے۔