۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مولانا شمشیر علی مختاری

حوزہ/ مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو کے پرنسپل: پاکیزہ جذبہ کے ساتھ اگر زندگی گزاریں گے تو یقینا توفیق خدا وندی اور معصومین علیہم السلام کی مدد ہمارے شامل حال ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو میں ہفتہ وار درس اخلاق میں مدرسہ کے مدیر مولانا شمشیر علی مختاری نے پہلی شعبان ولادت بی بی زینب علیہاالسلام اور تین شعبان المعظم میلاد پر برکت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے بیان کرتے ہوئے اس محترم مہینے کی مناسبتوں کا ذکر کیا اور بچوں سے دعا، مناجات،تلاوت قرآن کریم کے ساتھ بہترین اخلاق کی سفارش کی۔

انہوں نے اس مہینے کی عظیم ترین مناسبت شب برائت اور میلاد منجئ عالم بشریت امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کا ذکر کرتے ہوئے نوجوان اور جوان دینی طلاب کو امام عصر کے سپاہی ہونے کی ترغیب دلائی۔

انہوں نے کہا کہ اس بلند منصب پر فائز ہونے کے لئے صرف امام کا ذکر کرلینا یاقصیدہ خوانی وغیرہ کرلینا کافی نہیں ہے بلکہ اپنے آپ کو ایسا بنانے، سنوارنے کی ضرورت ہے جیسا خود امام علیہ السلام چاہتے ہیں، اور اس پاکیزہ جذبہ کے ساتھ اگر زندگی گزاریں گے تو یقینا توفیق خدا وندی اور معصومین علیہم السلام کی مدد ہمارے شامل حال ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .