۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله علماء ، در جلسه درس اخلاق طلاب شرکت کننده در دوره تربیت مربی قرآن

حوزہ/ آیت اللہ مصطفی علما نے معلمین قرآن کے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن ہم مسلمانوں کی سب سے بڑی دولت ہے جوکبھی ختم نہیں ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مصطفی علما نے آج معلمین قرآن کے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے طلباء کے لیے منعقد درس اخلاق میں کہا: قرآن کریم کی ہدایات پر عمل کرنا ضروریات دین میں سے ہے۔ قرآن ایک ایسا سرمایہ ہے کہ جس سے اگر کوئی واقف ہو جائے اور انسیت پیدا کر لے تو اس کی دنیا اور آخرت دونوں سنور جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا: "کلام الٰہی کبھی بھی پرانا نہیں ہوتا، اور سب سے اہم بات یہ ہےکہ قرآن کریم انسان کی سعادت کا ضامن ہے۔"

آیت اللہ العظمی مصطفی علما نے کہا کہ ابتدائے اسلام سے ہی قرآن کریم کی تفسیریں جا رہی ہیں لیکن آج تک قرآن کی عظمت کا ادراک نہیں ہو سکا، تفسیر، تلاوت، ترجمہ اور تجوید تو ظاہر قرآن ہے، لیکن اصل یہ ہے کہ قرآن کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور معاشرے کو تباہی سے بچایا جائے۔

صوبہ کرمانشاہ میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: علامہ طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ ہر دو سال میں قرآن کی ایک نئی تفسیر لکھی جانی چاہئے، کیونکہ زمانے کے اعتبار سے قرآن کے موضوعات بدلتے رہتے ہیں، اور قرآن کریم ہر نسل کے لئے ہدایت ہے۔

آیت اللہ العظمی مصطفی علما نے کہا: قرآن نے تمام مسائل اور موضوعات کو بہترین انداز میں بیان کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ رہبر معظم (مدظلہ العالی) نے جہاد تبیین کے بارے میں خصوصی سفارش کی ہے ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا: قرآن ہم مسلمانوں کی سب سے بڑی دولت ہے جوکبھی ختم نہیں ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .