۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سید علی فضل الله لبنان

حوزہ/ بیروت کے امام جمعہ نے واضح کیا: ہماری بچیوں کو یقین ہے کہ خدا نے انہیں اس لئے پردے کا حکم نہیں دیا تا کہ انہیں محدود کر دیا جائے، بلکہ ہماری بچیاں اس لئے حجاب کرتی ہیں کیوں کہ یہ حجاب انسانیت کی علامت ہے اور وہ اسی انسانیت کے ساتھ معاشرے میں اپنی پہچان بنانا چاہتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے لبنان کے شہر نبطیہ میں نو بالغ بچیوں کے جشن عبادت سے خطاب کے دوران کہا: ہماری بچیاں پاکیزگی اور عفت کے ساتھ ساتھ خدا کے فرض کئے گئے احکام پر عمل کے لئے ہمیشہ آمادہ رہتی ہیں، اور وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی مکمل پابند ہیں، ان کا حجاب اسی اطاعت کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہماری بچیوں نے اپنی مرضی سے حجاب کا انتخاب کیا ہے، ان پر کسی نے زور اور زبردستی نہیں کی، بلکہ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ حجاب نے انہیں حقیقی آزادی فراہم کی ہے اس لئے حجاب کا انتخاب کیا۔

بیروت کے امام جمعہ نے واضح کیا: ہماری بچیوں کو یقین ہے کہ خدا نے انہیں اس لئے پردے کا حکم نہیں دیا تا کہ انہیں محدود کر دیا جائے، بلکہ ہماری بچیاں اس لئے حجاب کرتی ہیں کیوں کہ یہ حجاب انسانیت کی علامت ہے اور وہ اسی انسانیت کے ساتھ معاشرے میں اپنی پہچان بنانا چاہتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .