۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جشن آزادی ہند لکھنؤ

حوزہ/ حوزہ علمیہ حضرت ایۃ اللہ سید دلدار علی غفرانمآب(رہ)، لکھنو میں ہندوستان کی 77 ویں آزادی کی مناسبت سے جشن آزادی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 15/اگست 2023, بروز منگل حوزہ علمیہ حضرت ایۃ اللہ سید دلدار علی غفرانمآب(رہ)، لکھنو میں ہندوستان کی 77 ویں آزادی کی مناسبت پر حوزہ علمیہ کے نائب مدیر حجۃ الاسلام مولانا نثار احمد زین پوری کے دست مبارک سے ترنگے کی پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھ کر ملک کی آزادی کا جشن منایا گیا۔

جشن کے اس خوشگوار موقع پر مولانا نے قوم و ملت کی ترقی اور ملک میں امن وسکون برقرار رہنے نیز دشمنوں کے خوار و رسوا ہو جانے کی دعائیں کیں، آخر میں حاضرین کے درمیان شیرنی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر مولانا نثار احمد زین پوری، مولانا سید محمد مھدی رضوی، مولانا سید محمد تقی نقوی، مولانا سید منظر عباس، مولانا سید محمد ظھیر صاحبان کے علاوہ حوزہ کے طلاب و جناب ظفر مہدی، ذیشان حسین، جناب بھیو بھائی وغیرہ بھی موجود رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .