۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
القدس ریلی

حوزه/ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی یوم القدس کے موقع پر آج جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد سے ریلی نکالی گئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی یوم القدس کے موقع پر آج جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد سے ریلی نکالی گئی، یوم القدس کی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، سید احسان علی شاہ بخاری، اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنما سید غلام شبیر نقوی، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم برادر نذیر حسین دایو، سید کامران علی شاہ، ڈویژن صدر آئی ایس او برادر خالد حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔

جیکب آباد بلوچستان میں القدس ریلی

اس موقع پر یوم القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان پر آج پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان عالمی یوم القدس منا رہے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے 75 سال قبل فرمایا تھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں خنجر گھونپا گیا ہے۔

جیکب آباد بلوچستان میں القدس ریلی

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسرائیل کے غاصبانہ قبضے پر شدید احتجاج کیا تھا قائد اور اقبال کے پاکستان میں غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

جیکب آباد بلوچستان میں القدس ریلی

انہوں نے کہا کہ بوڑھے استعمار برطانیہ کے وزیر خارجہ لارڈ بالفور نے 1917 میں صیہونی یہودیوں کو تاج برطانیہ کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے غاصب ریاست اسرائیل کو وجود میں لانے کا وعدہ کیا۔

جیکب آباد بلوچستان میں القدس ریلی

علامہ مقصود علی نے کہا کہ اسرائیل کا زوال قریب ہے اور ان شاءاللہ تعالیٰ ہم عنقریب فلسطین کی آزادی کا جشن منائیں گے مسجد میں نماز ادا کریں گے اور بیت المقدس میں افطار کریں گے۔

جیکب آباد بلوچستان میں القدس ریلی

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، اصغریہ آرگنائزیشن اور پیام ولایت کے کارکنوں اور عوام نے قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

جیکب آباد بلوچستان میں القدس ریلی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .