۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
اصغریہ

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیر پور، کراچی اور سندھ ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیر پور، کراچی اور سندھ ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مختلف ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے سیمنار کا انعقاد

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم القدس فلسطین کا نہیں بلکہ اسلام کا دن ہے اور القدس کی نجات کا واحد راستہ مقابلہ اور استقامت ہے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مختلف ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے سیمنار کا انعقاد

مقررین نے عالمی سطح پر منائے جانے والے یوم القدس کو سرکاری طور پر منانے اور ملک بھر میں اسرائیل کے سلیپر سیل کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مختلف ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے سیمنار کا انعقاد

مقررین نے کہا کہ فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونی ریاست اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور پاکستان میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے عناصر اسکولوں اور مختلف مقامات پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں اور پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مختلف ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے سیمنار کا انعقاد

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا تاہم ان کا ہر سطح پر راستہ روکنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مختلف ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے سیمنار کا انعقاد

مقررین نے باہمی اتحاد کو فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے سمیت عالمی صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی اتحاد پر زور دیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مختلف ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے سیمنار کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .