حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سکھر کا ڈویژنل اجلاس زیر صدارت محترم پرویز حیدر مہر صاحب مرکزی ثقافت سیکرٹری کے مدرسی امام علی نقی علیہ السلام پنو عاقل میں منعقد کیا گیا۔
تصاویر دیکھیں:
رپورٹ کے مطابق نمازِ مغربین با جماعت ادا کرنے کے بعد دعاء توسل کا پروگرام منعقد کیا گیا اور اجتماعی افطاری کرائی گئی۔ اجلاس میں دو موضوعاتی درس منعقد ہوا۔ جس میں علامہ مولانا سید مختار علی رضوی صاحب اور تنظیمی سینئر رہنما حسینی رسول بخش نے درس دیا۔
اجلاس میں ڈویژن سکھر ، ضلع سکھر اور ضلع گھوٹکی کیلیے نئے صدور کا انتخاب ہوا۔ جس میں جنرل کونسل اراکین نے اپنا ووٹ دیا اور کامیابی سے ڈویژن سکھر کے صدر محترم عاشق حسین آرائیں صاحب، ضلع سکھر کے صدر محترم علی حسن اصغری صاحب اور ضلع گھوٹکی کیلیے محترم سید ناظم حسین شاہ صاحب منتخب ہوئے۔
نئے منتخب صدور اور کابینہ سے مرکزی نمائندہ نے حلف لیا اور مرکزی کونسل کیلیے محترم حسینی رسول بخش جونیجو صاحب منتخب ہوئے۔
اجلاس میں مرکزی پریس سیکرٹری عاشق حسین اصغری، غلام شبیر مجتبائی، سید ناصر عباس جہانیاں، قبلہ نظر علی شاہ صاحب، صدا حسین لاشاری سمیت سینئر دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔آخر میں دعاء امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے پروگرام کا اختتام ہوا۔