۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن، ضلع، یونٹ دادو سٹی کی جانب سے سالانہ جشنِ انوار شعبان کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن، ضلع، یونٹ دادو سٹی کی جانب سے سالانہ جشنِ انوار شعبان بعنوان یومِ حسین علیہ السلام کا منفرد پروگرام اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر  محترم حسن جواد اصغری صاحب کی زیر صدارت مرکزی امام بارگاہ حیدری دادو سٹی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 3 مارچ 2023ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن، ضلع، یونٹ دادو سٹی کی جانب سے سالانہ جشنِ انوار شعبان بعنوان یومِ حسین علیہ السلام کا منفرد پروگرام اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محترم حسن جواد اصغری صاحب کی زیر صدارت مرکزی امام بارگاہ حیدری دادو سٹی میں منعقد ہوا۔ جس کی شروعات تلاوت قرآن پاک کے ساتھ کی گئی۔ اس کے بعد افتتاحی کلمات یونٹ صدر دادو سٹی محترم وسیم رضا جعفری صاحب نے ادا کیے۔

مرکزی شیعہ رہنما ضلع دادو محترم زوار سید فدا حسین شاہ کاظمی صاحب اس جشن کے پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ قصیدہ خوانی کے بعد پروگرام میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی صاحب، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو محترم ذیشان حیدر اصغری صاحب اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محترم حسن جواد اصغری صاحب اور مولانا اختر حسین شاہ نقوی صاحب نے خطاب کیا۔

تنظیم کی جانب سے پروگرام میں موجود مہمانوں کو پھولوں کے ہار اور اجرکوں کے تحفے پیش کیے گئے۔

پروگرام میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان دادو کی جانب سے دو عدد مومنین کے ایران کی بائی روڈ زیارات کے لئے بذریعہ ٹوکن تقسیم کیے گئے اور قرعہ اندازی کی گئی۔ جس میں خوش نصیب محترم غلام رضا جمالی صاحب اور محترم بابر علی سخیرانی صاحب کے نام نکلے۔ جنہیں ان شاء اللہ ماہ جون میں تنظیم کی جانب سے زیارات پر بھیجا جائے گا۔

پروگرام میں تنظیم کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا اور نیاز امام حسین علیہ السلام بھی تقسیم کیا گیا۔

پروگرام کے انتظامات اللہبچایو انقلابی ،زوار محبوب علی جعفری، مشعیب احمد اصغری ، وسیم رضا جعفری ، علی گل انقلابی ، وزیر علی بھٹو ، ظھیر علی بھٹو ، نعیم علی بھٹو ، ضامن علی جویو اور عدنان جویو نے سنبھالے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .