حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق¸ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کا 35 واں سالانہ مرکزی کنو کنونشن 17، 18 اور 19 مارچ مرحبا گیسٹ ہاؤس سکرنڈ میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت محسن ملت علامہ حیدر علی جوادی صاحب نے کی۔
تصاویر دیکھیں:
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 35 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کا انعقاد
رپورٹ کے مطابق پروگرام کے پہلے دن کی شروعات دعاء کمیل سے کی گئی۔ جس کا شرف حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سجاد علی جوادی صاحب نے حاصل کیا۔
کنونشن میں ڈویژن ، اضلاع ، اور یونٹس کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔ پرل کنونشن میں سندھ کے علماء کرام جن میں علامہ ارشاد حسین نقوی صاحب، علامہ عبدالمجید بہشتی صاحب، مولانا مقصود علی ڈومکی صاحب، مولانا رضا محمد سعیدی صاحب، مولانا سرفراز مہدی چانڈیو صاحب، دانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق صاحب، دانشور عبدالرزاق بلوچ صاحب، دانشور معظم سید ساجد علی شاہ کاظمی، محترم لطف مہدوی صاحب اور دوسرے علماء کرام اور تنظیمی دوستوں نے خطابات کئے۔
تنظیم کے آخری روز یوم حسین علیہ السلام منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈویژن، اضلاع اور یونٹس کی بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے گئے اور حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ حیدر علی جوادی صاحب نے نئے مرکزی صدور کا اعلان کیا۔ جس میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں محترم کامران رضا سومرو صاحب اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی مرکزی صدر خواہر پیکرہ زہرا منتخب ہوئیں۔
مرکزی صدور نے اپنی اپنی کابینہ کا بھی اعلان کیا۔ جس کے بعد علامہ حیدر علی جوادی صاحب نے دونوں مرکزی صدور سے حلف لیا۔