۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن اور ضلع دادو 1 کی جانب سے کیریئر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد

حوزہ / اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن اور ضلع دادو 1 کی جانب سے کیریئر کاؤنسلنگ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 16 فروری 2023 بروز جمعرات کو اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن اور ضلع دادو 1 کی جانب سے کیریئر کاؤنسلنگ کا بہترین پروگرام زیر صدارت ڈویژنل نائب صدر دادو محترم زوار محبوب علی جعفری صاحب اور ضلعی صدر دادو 1 محترم مشعیب احمد اصغری صاحب کے بمقام سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قائم کردہ اسکول ایڈولسینٹ اینڈ ایڈلتہ ٹریننگ اینڈ لیرننگ پروگرام نزد رفیق کالونی دادو سٹی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں دینی تعلیم و تربیت اور مستقبل میں بہترین اداروں میں تعلیم اور ان میں کام کرنے کے سلسلے میں لیکچرز دیے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق منعقد کردہ کیریئر کاؤنسلنگ پروگرام میں ہیڈ آف دی اسکول محترم جناب غلام مجتبیٰ ملک صاحب نے موجود اسکول میں تمام اسٹوڈنٹس کو تعلیمی رہنمائی اور لیکچرز دئیے ۔

اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے ڈویژنل نائب صدر دادو محترم زوار محبوب علی جعفری صاحب اور ضلعی صدر دادو 1 محترم مشعیب احمد اصغری صاحب نے صدارتی خطاب اور موجود تمام اسٹوڈنٹس کو مستقبل میں بہترین اداروں میں اعلیٰ تعلیم اور دینی تعلیم حاصل کرنے اور ان میں کام کرنے کے لیے بہترین لیکچرز دئیے اور سوال جواب کیے۔ تنظیم کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کے لیے تقریب بھی منعقد کی گئی۔ جس میں اسکول کی بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بہترین کیریئر کاؤنسلنگ کا پروگرام منعقد کرنے پر ایپریشیٹ سرٹیفکیٹ ہیڈ آف دی اسکول محترم جناب غلام مجتبیٰ ملک صاحب کو دیا گیا۔

واضح رہے کہ پروگرام کے آرگنائزر ڈویژنل نائب صدر دادو زوار محبوب علی جعفری صاحب اور ضلعی صدر دادو 1 محترم مشعیب احمد اصغری صاحب رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .