۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان نئے یونٹ ولیج کور میانی کا قیام عمل

حوزہ / تنظیمی سال اسلام معراجِ انسانیت کے لیے تنظیمی وسعت اور فعالیت کے تحت اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے نئے یونٹ "ولیج کور میانی" کا قیام عمل میں لایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بتاریخ 13 جنوری 2023ء بروز جمعہ اصغریہ آرگنائیزيشن پاکستان ڈویژن دادو اور ضلع دادو ون(1) کی جانب سے مشترکہ تنظيمی دورہ زیرِصدارت ڈویژنل صدر دادو محترم اللہ بچایو انقلابی اور ضلعی صدر دادو ون(1) محترم مشعیب احمد اصغری صاحب کے تعلقہ سیہون شریف کے علاقعے ولیج کور میانی میں کامیابی کے ساتھ تنظیمی وسعت اور فعالیت کے لیے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان نئے یونٹ ولیج کور میانی کا قیام عمل میں لايا گیا۔

اصغریہ آرگنائيزیشن پاکستان یونٹ ولیج کور میانی کا بہترین یونٹ جنرل کاؤنسل اجلاس زیرِ صدارت ڈويژنل صدر دادو اور ضلعی صدر دادو ون (1) کے وليج کور میانی ميں منعقد ہوا۔ جس ميں یونٹ کور میانی کی تنظیم نو کی گئی، اور تنظیمی سال اسلام معراجِ انسانیت کے لیے نئے یونٹ صدر کا انتخاب کیا گیا۔

اکثریت رائے کے مطابق محترم منظور حسین ملاح صاحب یونٹ صدر منتخب ہوۓ۔ جنہوں نے اپنی کابینہ کا اعلان اس طرح کیا:

نائب صدر : محترم محمد وسیم ملاح صاحب

جنرل سیکریٹری : محترم محمد عرس ملاح صاحب

تعلیم و تربیت سیکریٹری: محترم محمد سلیم ملاح صاحب

فنانس سیکریٹری: محترم عبدالرشید ملاح صاحب

پریس سیکریٹری: محترم محمد نظام ملاح صاحب

منتخب یونٹ صدر اور اس کی کابینہ سے ڈویژنل صدر دادو نے حلف لیا اور تنظیمی ذمہ داری سونپتے ہوۓ مبارکباد بھی پیش کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس مشترکہ تنظیمی دورے میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے ڈویژن صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی صاحب، ڈویژن صدر دادو محترم زوار محبوب علی جعفری صاحب، ضلع صدر دادو ون(1) محترم مشعیب احمد اصغری صاحب اور یونٹ نائب صدر ولیج صاحب شاہ محترم سید جانی شاہ لکیاری صاحب بھی شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .