۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن دادو اور ضلع دادو 1 کی جانب سے مشترکہ تنظیمی دورہ کا انعقاد

حوزہ / 22 جنوری 2023ء بروز اتوار اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن دادو اور ضلع دادو 1 کی جانب سے مشترکہ تنظیمی دورہ زیر صدارت ڈویژنل صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی صاحب، ڈویژنل نائب صدر دادو زوار محبوب علی جعفری صاحب اور ضلعی صدر دادو 1 محترم مشعیب احمد اصغری صاحب کے تحصیل سیہون شریف کے تمام یونٹس میں منعقد  کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 22 جنوری 2023ء بروز اتوار اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن دادو اور ضلع دادو 1 کی جانب سے مشترکہ تنظیمی دورہ زیر صدارت ڈویژنل صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی صاحب، ڈویژنل نائب صدر دادو زوار محبوب علی جعفری صاحب اور ضلعی صدر دادو 1 محترم مشعیب احمد اصغری صاحب کے تحصیل سیہون شریف کے تمام یونٹس میں منعقد کیا گیا۔ دونوں اداروں کے رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ اجلاس بھان سیدآباد سٹی میں ہوا۔ جس میں سال "اسلام معراج انسانیت" کے سالانہ پروگرامز کی تکمیل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔

اس کے علاوہ اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان مرکز کی جانب سے منعقد ہونے والے 3روزہ مرکزی ورگنگ کونسل تربيتي ورکشاپ بمقام مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو ميں شرکت کے لئے دعوت بھی دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی، ڈویژنل نائب صدر دادو زوار محبوب علی جعفری، ضلع صدر دادو 1 محترم مشعیب احمد اصغری، یونٹ صدر ولیج مزار خان پنہور محترم محمد سلیم اصغری، یونٹ نائب صدر ولیج صاحب شاہ محترم سید جانی شاہ لکیاری، یونٹ صدر ولیج شاہ شکر گنج محترم شریف حیدری، یونٹ صدر ولیج سامتانی محترم عثمان برہمانی،یونٹ فنانس سیکرٹري ولیج شاہ شکر گنج محترم جانب حيدري اور محترم خان پنہور شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .