۱۹ آذر ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 9, 2024
اصغریه آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے تنظیمی دوره کا انعقاد

حوزہ/ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے، ڈویژن صدر محترم وسیم رضا جعفری کی زیرِ صدارت، تنظیمی دورے کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے ڈویژن صدر محترم وسیم رضا جعفری کی زیرِ صدارت 3 نومبر 2024 بروز اتوار تحصیل این شاہ کے علاقوں ولیج بچل خان مشوری، ولیج جان محمد آرائیں، ولیج در محمد آرائیں اور ولیج محمد بچل آرائیں میں تنظیمی دورہ منعقد کیا گیا۔

اس دورے کے دوران مختلف یونٹس میں ری آرگنائزیشن کا عمل مکمل کیا گیا اور دین شناسی کے سالانہ پروگرامز کی تکمیل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ یونٹس کی جانب سے بہترین جنرل کونسل اجلاس بھی منعقد کیے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس تنظیمی دورے میں ڈویژنل نائب صدر دادو مولانا اختر حسین الحسینی، ڈویژنل تعلیم و تربیت سیکرٹری محترم نوید حسین آرائیں، اور ضلع صدر دادو و برادر ساجد حسین اصغری بھی شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .