۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اصغريه آرگنائزيشن پاکستان ضلع دادو

حوزہ / اصغريہ آرگنائزيشن پاکستان ضلع دادو کی جانب سے ڈویژنل تربیتی کیمپ دادو کی کامیابی کے سلسلے میں ضلعی تنظیمی دورہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغريہ آرگنائزيشن پاکستان ضلع دادو کی جانب سے ڈویژنل تربیتی کیمپ دادو کی کامیابی کے سلسلے میں ضلعی تنظیمی دورہ کیا گیا۔ جس ميں ضلع دادو کے عہديداران کا یونٹس کی طرف سے استقبال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یونٹ ولیج مزار خان پہنور، یونٹ ولیج صالح رند، یونٹ بهان سيدآباد سٹی، یونٹ ٹلٹی ولیج کا کامیاب ضلعی تنظیمی دورہ کیا گیا۔ دورے کے دوران یونٹ ولیج صالح رند کی یونٹ کی ری آرگنائزيشن بھی کی گئی۔

اصغریہ آرگنائزيشن پاکستان يونٹ ولیج صالح رند کا یونٹ جنرل کاؤنسل کا اجلاس زيرِ صدارت ضلع صدر دادوا مشعيب احمد اصغری صاحب کے ہوا۔ جس میں تنظیمی سال "اسلام معراج انسانیت" کے لیے اکثریت رائے کے مطابق برادر شاہنواز رند صاحب کو یونٹ ولیج صالح رند کا نیا یونٹ صدر منتخب کیا گیا۔

نومنتخب یونٹ صدر نے اپنی کابینہ کا بھی اعلان کیا۔ ضلع صدر دادو مشعيب احمد اصغری نے یونٹ صدر اور اس کی کابینہ سے حلف لیا اور تنظیمی ذمہ داری سونپتے ہوۓ مبارکباد پیش کی۔

اس ضلعی تنظیمی دورے میں اصغریہ آرگنائزيشن پاکستان کے ضلع صدر دادو مشعيب احمد اصغری صاحب ، تعلقہ صدر دادو عبدالغنی بوزدار صاحب، تعلقہ جنرل سیکریٹری دادو وزیر علی بھٹو صاحب ساتھ تھے۔

اصغريہ آرگنائزيشن پاکستان ضلع دادو کا ڈویژنل تربیتی کیمپ و ضلعی تنظیمی دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .