۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کنونشن

حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ششماہی کارکردگی کے تجزیہ کے لیے ٢ روزہ اسلام پیغامِ وحدت ششماہی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ششماہی کارکردگی کے تجزیہ کے لیے ٢ روزہ اسلام پیغامِ وحدت ششماہی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کے شرکاء کی رجسٹریشن کا عمل انجام پایا۔

کنونشن کا آغاز تلاوت کلامِ الہٰی سے کیا گیا۔ برادر ثقلین علی جعفری نے اپنے افتتاحی کلمات میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ششماہی کنونشن کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں اور اگلے چھ ماہ کے لیے مزید موثر منصوبہ بندی کرسکیں۔

کنونشن میں یونٹس، اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی ششماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور تجزیاتی بحث مباحثے ہوئے۔ کنونشن میں حجۃ الاسلام سرفراز مہدی اور پروفیسر دستار علی چانڈیو نے خطاب کیا۔

کنونشن کے دوسرے روز "فکرِ امام خمینی (رہ) سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دانشورِ معظم عبدالرزاق بلوچ، ڈاکٹر کرم حسین ودھو، برادر مصور مہدی (مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان) برادر ثقلین علی جعفری (مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان) نے خطاب کیا۔

پروگرام کا اختتام دعا امام زمانہ (عجل) سے کیا گیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ششماہی کنونشن کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .