۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مرکزی ششماہی کنونشن

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سال کربلا احیائے دینِ محمدی (ص) ششماہی مرکزی کنونشن 28 اور 29 مئی 2021ع کو بمقام سکرنڈ سٹی میں زیر صدارت محترم برادر حسن علی سجادی کے منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سال کربلا احیائے دینِ محمدی (ص) ششماہی مرکزی کنونشن 28 اور 29 مئی 2021ع کو بمقام سکرنڈ سٹی میں زیر صدارت محترم برادر حسن علی سجادی کے منعقد کیا گیا۔

کنونشن میں دعائے کمیل مولانا اعجاز علی ڈھیو نے قرآت کی۔ موضوعاتی درس حجۃ الاسلام مولانا باقر عباس زیدی اور مولانا سید نثار علی شاہ نے دیے۔

تصویری جھلکیاں:  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مرکزی ششماہی کنونشن کا انعقاد

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر محترم حسن علی سجادی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل محترم صابر ابو مریم اور چیئرمین کنونشن محترم قمر عباس غدیری نے خطاب کیا۔ بعدہ تمام یونٹس، اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی اور سرپرست کاؤنسل کی جانب سے ان کا تجزیہ کیا گیا۔

کنونشن میں اصغریہ کے سابق مرکزی صدور کے لئے ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا جسمیں محترم غلام مصطفیٰ لغاری، محترم سید فرمان علی رضوی، انجنیئر سید حسین موسوی، محترم ثابت علی ساجدی، محترم محمد عالم ساجدی، محترم محمد یاسین کانھیو، محترم قمر عباس غدیری اور محترم محسن علی اصغری نے شرکت کی اور تنظیمی کارکنان نے ان سے تنظیمی تجربات کے مطابق سوالات کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .