۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے مرحوم نسیم عباس منتظری کی پہلی برسی منعقد

حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم و مغفور برادر نسیم عباس منتظری ایک عظیم انسان تھے جن کی ہمیشہ کوشش و کاوش مکتبِ محمد و آلِ محمد کی تعلیم و ترویج تھی وہ علماء کرام کے محضر اور صحبت میں رہنا اپنے لئے اعزاز سمجھتے تھے مرحوم کی سیرت تنظیمی کارکنان کے لئےنمونہ عمل ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوٹڈیجی/ اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے سابقہ مرکزی صدر مرحوم و مغفور برادر نسیم عباس منتظری کی پہلی برسی ان کے آبائی گاؤں بنگل خان چانڈیو میں منعقد کی گئی۔

برسی میں علمائے کرام،دانشور حضرات اور اصغریہ، تنظیمون کے مرکزی صدور نے خطاب کیا جن میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا عبدالمجید بہشتی صاحب،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید مظہر عباس نقوی صاحب،حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا محمدنقی حیدری صاحب،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا نذیر حسین بہشتی صاحب،دانشور معظم انجینئر غلام رضا جعفری صاحب،دانشور معظم عبدالرزاق بلوچ صاحب،دانشور معظم حسینی رسول بخش جونیجو صاحب،دانشورِ معظم لطف علی مہدوی صاحب،برادر محمد کامران رضا سومرو صاحب(مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان)اور برادر ثقلین علی جعفری صاحب (مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان) شامل ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مرحوم و مغفور برادر نسیم عباس منتظری ایک عظیم انسان تھے جن کی ہمیشہ کوشش و کاوش مکتبِ محمد و آلِ محمد کی تعلیم و ترویج تھی وہ علماء کرام کے محضر اور صحبت میں رہنا اپنے لئے اعزاز سمجھتے تھے مرحوم کی سیرت تنظیمی کارکنان کے لئےنمونہ عمل ہے۔

آخر میں مرحوم و مغفور برادر نسیم عباس منتظری کے چھوٹے بھائی حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سرفراز مہدی صاحب نے الوداعی خطاب کے ساتھ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .