۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان ڈویزن دادو کی  طرف سے دو روزہ مرکزی ورگنگ کاٶنسل اجلاس

حوزہ/ دو روزہ مرکزی ورگنگ کاٶنسل اجلاس میں اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کے مرکزی ورگنگ کاٶنسل کے واٸس چیٸرمین محترم نثار علی منتظری صاحب کی طرف سےتنظیمی سال ولایت علی امین وحدت کے پروگراموں کی تکمیل اور غیر فعل یونٹس کو فعل کرنے کے لیے ڈویزن اور اضلاع کو ذمہ داری دی گئی اور نیۓ یونٹس کے قیام کے لیے ہدایت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بتاریخ 27 28 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار اصغريہ آرگناٸزیشن پاکستان کے مرکزی ورگنگ کاٶنسل کا اجلاس کنڈیارو سٹی کے ماروڑا ماڈل ہائی اسکول میں برگزار ہوا۔

اجلاس کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئی اور اسکے بعد سابق مرکزی صدر مرحوم و مغفور پروفیسر نسیم عباس منتظری کے ایثالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

افتتاحی تقریر اصغریہ آرگناٸيزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محترم کامران رضا سومرو نے کرتے ہوئے اصغریہ آرگناٸيزیشن پاکستان کی مرکزی ورگنگ کاٶنسل کی بھرپور شرکت پر میمبران کا شکریہ ادا کیا۔

دو روزہ اجلاس میں ڈویزنس اور اضلاع کی رپورٹس بھی پیش کی گئی جس میں اصغریہ آرگناٸیزیشن پاکستان ڈویزن دادو کی طرف سے تنظیمی سال ولایت علی امین وحدت کی تفصیلی رپوٹ پیش کی گٸ اور آٸیندہ ڈویزن دادو کے پروگراموں کے لیے حکمت عملی بھی تیار کی گٸیں۔

اس اجلاس میں پاکستان کے نامور علمائے کرام نے بھی درس دیا جس میں حجۃ السلام و المسلمین علامہ سرفراز علی مھدوی اور حجۃ السلام و المسلمین علامہ حيدر علي عامر نے درس دیا اور تنظیمی کارکنوں کو نصیحتین پیش کیں۔

منعقدہ اجلاس میں تنظیمی کارکنوں کی طرف سے اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کے تنظیمی ترانے پیش کئے گئے ۔ یہ دو روزہ مرکزی ورگنگ کاٶنسل اجلاس میں اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کے مرکزی ورگنگ کاٶنسل کے واٸس چیٸرمین محترم نثار علی منتظری صاحب کی طرف سےتنظیمی سال ولایت علی امین وحدت کے پروگراموں کی تکمیل اور غیر فعل یونٹس کو فعل کرنے کے لیے ڈویزن اور اضلاع کو ذمہ داری دی گئی اور نیۓ یونٹس کے قیام کے لیے ہدایت کی۔

یاد رہے کہ دو روزہ مرکزی ورگنگ کاٶنسل اجلاس میں پاکستان کے مختلف ڈویزنس اور اضلاع سے ورگنگ کاٶنسل کے میمبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں اصغريہ آرگنائزيشن پاکستان کے تنظيمی سینیٸر سابقہ مرکزی صدر محترم سيد مشتاق حسين شاہ رضوی نے خصوصی شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان دادو میں سے ڈویژنل صدر اللہ بچایو انقلابی ڈویژنل ناٸب صدر محبوب علی جعفری اور ڈویژنل جنرل سیکریٹری مشعیب احمد اصغری نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .