۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 46ویں یوم تاسیس کا پروگرام:

حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ اصغریہ ایک ایسا شجرہ طیبہ ہے جس نے ہزاروں جوانوں کو سیکولرزم، سوشلزم ، قومپرستی ، جیسے بہت سارے باطل نظریات سے بچایا ہے اور نوجوانوں کو حقیقی دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف مائل کیا اور یہ کار انبیاء جوانوں کی جہد مسلسل کی بدولت انجام پایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے تنظیم کے 46ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے 12 جون 2022ع کو بھٹ شاہ میں یوم تاسیس اصغریہ کا پروگرام منعقد کیا گیا، پروگرام میں موجودہ مرکزی صدر حسن علی سجادی، تنظیم کے پہلے مرکزی صدر غلام مصطفیٰ لغاری، سابقہ مرکزی صدر و موجودہ سرپرست کائونسل کے سیکرٹری محمد عالم ساجدی اور سابقہ مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے خطاب کرنا فرمایا۔

خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اصغریہ ایک ایسا شجرہ طیبہ ہے جس نے ہزاروں جوانوں کو سیکولرزم، سوشلزم ، قومپرستی ، جیسے بہت سارے باطل نظریات سے بچایا ہے اور نوجوانوں کو حقیقی دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف مائل کیا اور یہ کار انبیاء جوانوں کی جہد مسلسل کی بدولت انجام پایا ہے ۔خدا اس عظیم شجرہ طیبہ کی قدر کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔

مقررین نے یوم تاسیس کے موقعہ پر سب جوانوں ، تنظیمی کارکنان، اور قیادت کو مبارکباد پیش کی۔پروگرام میں سابقین سمیت تنظیمی کارکنان اور سینیئر تنظیمی ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اصغریہ ایک ایسا شجرہ طیبہ ہے جس نے ہزاروں جوانوں کو حقیقی دین محمدی (ص) کی طرف مائل کیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .