۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویزن دادو

حوزہ/ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویزن دادو کی جانب سے سال ولایت علی امین وحدت کا تيسرا ڈویژنل اجلاس دادو سٹی میں زیرِ صدارت اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کے مرکزی ثقافت سیکریٹری احسان علی اصغری کے دادو سٹی میں برگزار ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بتاريخ 14 نومبر 2021 بروز اتوار کو اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویزن دادو کی جانب سے سال ولایت علی امین وحدت کا تيسرا ڈویژنل اجلاس دادو سٹی میں زیرِ صدارت اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کے مرکزی ثقافت سیکریٹری احسان علی اصغری کے دادو سٹی میں برگزار ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد مرحوم و مغفور پروفیسر نسیم عباس منتظری کے ایثالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

افتتاحی تقریر اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان ڈویژن دادو کے صدر اللہ بچایو انقلابی نے کیے۔ اسکے بعد اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کے تنظیمی ترانے پیش کیے۔

اجلاس ميں حلف برداری اور منظوری کی تقریب بھی منعقد ہوٸی جس میں اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کے ڈویزنل صدر دادو اللہ بچایو انقلابی نے منتخب ڈویزنل جنرل سیکریٹری مشعیب احمد اصغری اور ڈویژنل جنرل سیکریٹری غلام حسین قمبراٹی سے حلف لیا اور موجودہ شرکاء کی رائے طلب کر کے منظوری دی گٸی۔

تقریب کے بعد اجلاس میں یونٹس ضلعی اور ڈویژنل کارکردگی رپورٹس پیش کی گٸیں۔ نہج البلاغہ کے مکتوت نمبر 23 اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کے مرکزی ثقافت سیکریٹری احسان علی اصغری نے پڑھا۔اجلاس ميں تنظیمی سینیٸرس، ڈویژنل عہدیداران مرکزی ثقافت سيکریٹری کا خطاب ہوا۔اجلاس کا اختتام دعا امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .