۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
مولانا سید اختر حسين نقوی

حوزہ/ پروگرام کے مقرر مولانا سید اختر حسين نقوی آف لاڑکانہ نے سید الشہداء امام حسين عليہ السلام کے امام زین العابدین علیہ السلام کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین علیہ السلام کی طرز زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو امام زین العابدین علیہ السلام کے فرامین پر عمل کرنے اور ان کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جانب سے یوم امام زین العابدین علیہ السلام کا پر نور پروگرام زیر صدارت مشعیب احمد اصغری ڈویژن جنرل سیکرٹری اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو مرکزی امام بارگاہ حیدری دادو میں منعقد ہوا۔

افتتاحی کلمات یونٹ سٹی دادو کے صدر وسيم رضا جعفری نے پیش کیۓ نیز اسٹیج کے فرائض اللہ بچایو انقلابی نے احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی سید فدا حسین شاہ کاظمی شیعہ رہنما ضلع دادو تھے۔

پروگرام کے مقرر مولانا سید اختر حسين نقوی آف لاڑکانہ نے سید الشہداء امام حسين عليہ السلام کے امام زین العابدین علیہ السلام کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین علیہ السلام کی طرز زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو امام زین العابدین علیہ السلام کے فرامین پر عمل کرنے اور ان کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

پروگرام میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان تنظیم کی جانب سے صحافی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی خدمت میں تقدیر نامہ پیش کیا گیا۔ اور S72 اردو نیوز چینل کے دادو کے نمائندہ الطاف حسین سخیرانی کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .