۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے کیریئر کاونسلنگ پروگرام کا انعقاد

حوزہ/ کیریئر کاونسلنگ پروگرام میں محترم اسد علی ڈاوچ صاحب لیکچرار سندھ یونیورسٹی کیمپس دادو نے تقریر کرتے ہوئے موجودہ تعلیمی اور مستقبل کے تعلیمی سسٹم کو بریفنگ دی۔ جس میں میڈیکل اور پری انجینئرنگ اور آرٹس کے اسٹودنٹس کو بہترین تعلیمی نصیحتیں پیش کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بتاریخ 17 دسمبر 2021 بروز جمع اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی طرف سے کیریئر کاونسلنگ پروگرام زیر صدارت ڈویژنل صدر محترم اللہ بچایو انقلابی کے دی ایجوکیٹر المعصومین کیمپس دادو سٹی میں بزگزار ہوا۔

پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک کے ساتھ ہوئی سورہ فاتحہ مشعیب احمد اصغری نے پڑھی ۔ پروگرام کے افتتاحی کلمات ڈویژنل صدر محترم اللہ بچایو انقلابی صاحب نے ادا کیے جس میں دی ایجوکیٹر المعصومین کیمپس دادو کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکیمپس میں اسٹوڈنٹس کے مستقبل اور موجودہ ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا۔

کیریئر کاونسلنگ پروگرام میں محترم اسد علی ڈاوچ صاحب لیکچرار سندھ یونیورسٹی کیمپس دادو نے تقریر کرتے ہوئے موجودہ تعلیمی اور مستقبل کے تعلیمی سسٹم کو بریفنگ دی۔ جس میں میڈیکل اور پری انجینئرنگ اور آرٹس کے اسٹودنٹس کو بہترین تعلیمی نصیحتیں پیش کیں۔

کیریئر کاونسلنگ پروگرام میں پرنسپل دی ایجوکیٹر المعصومین کیمپس دادو پروفیسر سید نیاز حسین شاہ کاظمی صاحب نے لیکچر دیا جس میں اسٹوڈنٹس کو بہترین تعلیمی مشورے فراہم کیے۔

کیریئر کاونسلنگ پروگرام میں پروفیسر دانشور معظم سید سرفراز حسین شاہ کاظمی صاحب نے بھی لیکچر دیا۔جس میں اسٹودنٹس کو مستقبل میں بہترین ادارون میں کام کرنے کے لیے تعلیمی اور پروفیشنل ادارجات سے آگاہ کیا اور ان میں شامل ہونے کی لیے بہترین مشورے فراہم کیے۔پروگرام کا اختتام دعاء امام زمانہ علیہ سلام کے ساتھ ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .