۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
راہیان کربلا و محبان وطن

حوزہ/ تین روزہ تربیتی ٹوور میں علمائے کرام اور سینیئرز کے دروس کے علاوہ کھیلوں اور ورزشی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے پروفیشنل ادارہ جات کے ممبران کے لیے تین روزہ ''راہیان کربلا و محبان وطن'' تربیتی ٹوور کا اہتمام جنوبی پنجاب کے پُرفضا مقام فورٹ منرو پر کیا گیا۔

تربیتی ٹووور میں پروفیشنل ادارہ جات (بی زیڈ یو، این ایف سی، کامسیٹس، جی سی ٹی، ایمرسن، ایجوکیشن یونیورسٹی، نوازشریف یونیورسٹی) کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تین روزہ تربیتی ٹوور میں علمائے کرام اور سینیئرز کے دروس کے علاوہ کھیلوں اور ورزشی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سابق ڈویژنل صدر ڈاکٹر عاصم علی، سابق ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ اور دیگر نے گفتگو کی۔ دوران ٹوور ممبران کے لیے ہائیکنگ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .