۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ڈویژن، اضلاع اور یونٹ کے شعبۂ فائزین سربراہان کیلئے 02 روزہ مرکزی فائزین ورکشاپ بتاریخ 19 اور 20 فروری 2022ء کو بمقام بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں مرکزی صدر برادر حسن علی سجادی کی زیرصدارت انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ڈویژن، اضلاع اور یونٹ کے شعبۂ فائزین سربراہان کیلئے 02 روزہ مرکزی فائزین ورکشاپ بتاریخ 19 اور 20 فروری 2022ء کو بمقام بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں مرکزی صدر برادر حسن علی سجادی کی زیرصدارت انعقاد کیا گیا اور ورکشاپ کے مقاصد اور اہداف کے حصول کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، ورکشاپ میں مضوعاتی دروس، بحث و مباحثے، سنڈی کلاس کی عملی تربیت، پنجگانہ نمازِ باجماعت، تلاوت قرآن، خطبات نہج البلاغہ اور شہید ڈاکٹر علی رضا خواجہ کی برسی کی تقریب شامل تھی۔

ورکشاپ میں محترم قمر عباس غدیری، محترم حسن علی سجادی، محترم سہیل احمد مطہری، محترم عاطف مہدی سیال نے آدابِ محفل، شعبۂ فائزین سنڈی کلاس کے طریقۂ کار، شعبے کے نصاب، شعبے کے سالانہ پروگرام اور شعبے کے امتحانات کے سوالات کیسے بنائے اور امتحان کیسے لیا جاتا ہے، کے عنوانات پر شرکاء کو درس دیا اور برادر علی عرفان حیدری، برادر ذوالقرنین حیدر، برادر علی رضا اور برادر تنویر حسین نے شرکاء کو عملی تربیت فراہم کی۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء سے تاثرات لئے گے جن میں ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام انتہائی مفید اور معنیٰ خیز ہیں، اس طرح کے پروگراموں کا آئندہ بھی انعقاد ضروری ہے تاکہ مسئولین فائزین کے شعبے کے مقاصد بہتر سے بہتر انداز میں حاصل کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .