۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیم

حوزہ/ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونیوالے ہی روز محشر جنت کے حق دار ٹھہریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی نے کہا کہ خود کو مذہبی کہلانے والے اپنے کردار کو قرآن و سنت کی تعلیمات کا آئینہ دار بنائیں، قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونیوالے ہی روز محشر جنت کے حق دار ٹھہریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو مذہبی معاملات میں شدت پسندی سے بچایا جائے، اسلام کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا، کسی بھی بے قصور انسان کو مذہب کے نام پر قتل کرنیوالے روز محشر جوابدہ ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام توہین مذہب کے معاملات میں خود سے فیصلہ کرنے کی بجائے علماء سے رہنمائی لے کر عدالتوں سے رجوع کریں، کیونکہ کسی مسلمان کو ناجائز قتل کرنا بہت بڑا گناہ اور جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراد کا کسی بھی معاملے میں خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بن کر فیصلے کرنا کسی بھی صورت شرعی و قانونی لحاظ سے جائز نہیں۔ توہین مذہب کے حوالے سے شرعی احکامات اور ملکی قوانین موجود ہیں، معاشرے کی بقا اسی میں ہے کہ ہر شہری شرعی احکامات اور ملکی قوانین کی پاسداری کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .