۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت الله عبد الامیر قبلان رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان

حوزہ / لبنان شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر نے پیغمبرِ اِسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخانہ کارٹون شائع کرنے پر فرانسیسی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنان شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیت اللہ عبد الامیر قبلان نے پیغمبرِ اِسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخانہ کارٹون شائع کرنے پر فرانسیسی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  انہوں نے کسی بھی ایسے اقدام کا مقابلہ کرنے اور اس کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جسے انبیاء کرام علیہم السلام کی حیثیت اور شان میں توہین سمجھا جاتا ہو۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کی شرم آور حرکتوں سے نسل پرستی کو تقویت ملتی ہے اور یہ مجرمانہ اقدامات تمام مذہبی تعلیمات سے متصادم اور صہیونی افکار کے مطابق ہیں جو  کہ تمام مذاہب اسلامی اور اس کے رہنماؤں کا دشمن ہے۔

آیت اللہ قبلان نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے کردار کی توہین ایک ایسی جارحیت ہے جسے عقل اور مذہب قبول نہیں کرتا اور یہ مجرمانہ عمل اظہار آزادی رائے کے بھی خلاف ہے ، جو کہ دوسروں کے اعتقاد کی آزادی اور ان کے مذہبی رہنماؤں کی تقدیس کے احترام پر زور دیتا ہے۔

شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی لبنان کے اسپیکر نے فرانسیسی حکام کو ان کے اشتعال انگیز مؤقف کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسی غلطی ہے جس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ اقدامات آسمانی مذاہب کے سبھی پیروکاروں اور انبیاء کرام علیہم السلام اور خصوصاً حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کہ دونوں جہانوں کیلئے رحمت ہیں ، کی بے حرمتی شمار ہوتی ہیں۔

آیت اللہ عبد الامیر قبلان نے اسلامی اور عیسائی حکام سے کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا جو  کہ انبیاء کرام علیہم السلام کی حیثیت اور مقام و منزلت کی توہین ہے  اور بین الاقوامی سطح پر اس کی وسیع پیمانے پر مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کوئی بھی اپنے آپ کو دینی پیشواؤں خاص طور پر پیغمبرِ اِسلام کی توہین کرنے کی اجازت نہ دے سکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .