۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید علی فضل الله امام جمعه بیروت

حوزہ/ بیروت ،حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے اسلامی اور عربی سرزمین پر قابض صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کچھ ممالک کی جلدی پر حیرت اور  شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنان ، امام جمعہ بیروت حجت الاسلام و المسلمین  سید علی فضل اللہ نے اسلامی اور عربی سرزمین پر قابض صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کچھ ممالک کی جلد بازی پر حیرت کا اظہار کیا ہے قابض صہیونی حکومت فلسطین سمیت اسلامی اور عیسائی ٹھکانوں کو یہودیہ بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا یہ مجرمانہ اقدام ظلم اور قبضے کی مخالفت کرنے والی مذہبی ، انسانی اور نسلی اقدار کی توہین ہے اور یہ تعلقات صہیونی دشمن کو اپنی جارحیت جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔

امام جمعہ بیروت نے بیان کیا کہ ہم ان لوگوں سے جو تعلقات کو معمول پر لانے کے مذموم عمل میں داخل ہوئے ہیں یا داخل ہوں گے ، کہتے ہیں کہ جلد یا دیر آپ کا عمل ناکام ہوجائے گا اور چالاک دشمن جو معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتا ہے، لہذا آپ کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .