۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
رهبرانی دینی لبنان

حوزہ / لبنان کے مذہبی رہنماؤں آیت اللہ قبلان ، شیخ حسن اور شیخ دریان نے ، بے گناہ لوگوں کی جانیں لینے اور ان خونی اور وحشی جرائم کو دین اسلام سے جوڑنے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنانی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیت اللہعبد الامیر قبلان، سنی مفتی شیخ عبد اللطیف دریان اور دروزی قبیلے کے سربراہ شیخ نعیم حسن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیرس اور نائس ، فرانس اور بعد ازاں آسٹریا کے شہر ویانا میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کی کارروائی نے اس آپریشن کی منصوبہ بندی کرنے والے ، اشتعال انگیز کی شناخت اور اس آپریشن کی بنیادی وجوہات کے بارے میں ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔ ان مجرمانہ کارروائیوں کی ہر عاقل انسان ، ہر مذہب و عقیدہ سے تعلق رکھنے والے افراد ، نسل پرستی سے بالا تر ہو کر مذمت کرتے ہیں ۔

مجرموں کے دعوے مکمل طور پر مذہب کے منافی ہیں

لبنانی مذہبی رہنماؤں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ مجرمان مذہب کے نام پر  گھناؤنے جرائم کررہے ہیں اور یہ مذہب کے مکمل مخالف ہیں اور ان کارروائیوں کے مرتکب اور مشتعل افراد مذہب کے دشمن ہیں، مزید کہا کہ بے گناہ لوگوں اور عبادت گاہوں کے خلاف مجرمانہ کاروائیاں کرتے ہوئے اور بے گناہ لوگوں میں دہشت پیدا کرکے ، وہ بدترین قسم کے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں ، جن کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور یہ جرم روئے زمین پر بغاوت اور بدعنوانی کا سبب بنتا ہے۔ 

متعلقہ عہدیداروں کو مذہبی رہنماؤں اور مقدسات کے احترام پر زور دینا چاہئے

آیت اللہ قبلان ، شیخ دریان اور شیخ حسن نے متعلقہ حکام سے مذہبی رہنماؤں اور مقدسات کے احترام پر زور دینے، مجرموں اور قاتلوں کے خلاف قانونی کارروائی اور سخت ترین سزاؤں پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مذہب کے نام پر قتل کیے جانے کے خلاف انتباہ کیا اور مزید کہا کہ 1905 میں منظور کیا گیا فرانسیسی قانون، مذہب اور ریاست کی علیحدگی پر زور دیتا ہے ، نہ کہ مذاہب اور عقائد کو ختم کیا جانے پر زور دیتا ہے ۔

اسلام امن کا دین ہے

لبنانی علماء کرام نے کہا کہ اسلام امن (صلح ) کا مذہب ہے اور امن اچھے ناموں میں سے ایک ہے اور اسلام میں انسانیت کا احترام کیا جاتا ہے کیونکہ وہ ایک انسان ہے اور اس پر حملہ کرنے کا مطلب انسانیت پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

آیت اللہ عبد الامیر قبلان ، شیخ حسن اور شیخ دریان نے ، بے گناہ لوگوں کی جانیں لینے اور ان خونی اور وحشی جرائم کو دین اسلام سے جوڑنے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے، اشتعال انگیز افراد ، حامیوں اور جرائم کے مرتکب افراد کی شناخت کا مطالبہ کیا اور ہلاک ہونے والے  افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .