۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شیخ علی یاسین رئیس نشست علمای صور لبنان

حوزہ/ حجت الاسلام شیخ علی یاسین نے شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت، علم اور ترقی کے خلاف ناقابل برداشت جرم قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سربراہ علمائے صور لبنان حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی یاسین العاملی نے حوزہ علمیہ شہر صور لبنان میں علماء، مومنین اور طلاب کی موجودگی میں منعقدہ، ایرانی جوہری سائنسدان شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی مجلس ترحیم سے خطاب کے دوران اس عظیم سائنسدان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت، علم اور ترقی کے خلاف ناقابل برداشت جرم قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ امریکی اور صہیونی منصوبہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی زندگیوں اور ان کی سائنسی اور اخلاقی ترقی کے خلاف کام کر رہا ہے اس شہید نے انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی زندگی کو علمی اور سائنسی امور میں صرف کردیا۔

آخر میں شیخ علی یاسین نے ڈاکٹر فخری زادہ کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ملت ایران خصوصاً شہید کے اہل خانہ اور ان کے دوستوں سے اظہار تعزیت کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .