۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید حسین الموسوی

حوزہ/ سید حسین الموسوی نے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے ذلت اور رسوائی کی علامت قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے 1987ء کے بحری شہداء کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا؛ حزب اللہ میں شامی پناہ گزینوں کے انچارج شیخ علی طی مفتی ھرمل،بقاع علاقے میں حزب اللہ کے رہنما حسین النمر اور شہداء کے لواحقین کی موجودگی میں انعقاد کیا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حسین الموسوی، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے سیاسی مشیر نے کہا کہ ہم نے اپنے بھائیوں ، شہداء اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ جنگ لڑی ہے ، لڑ رہے ہیں اور جنگ لڑتے رہیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ خداتعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے گا۔

انہوں نے شہداء سے وفاداری کو ان کے راستے پر چلتے ہوئے ان کے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ثابت قدم رہنا قرار دیا۔

صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ذلت و خواری کی علامت ہے

سید حسین الموسوی نے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے ذلت اور رسوائی کی علامت قرار دیا اور کہا کہ ہمیں ہر لحاظ سے اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .