۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جنگنده اسرائیل

حوزہ / وفیق ابراہیم نے کہا کہ لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی مسلسل پرواز عراق سمیت خطے بھر کے مختلف علاقوں کے لئے واضح دھمکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنانی رائٹر اور سیاسی تجزیہ کار وفیق ابراہیم نے کہا کہ لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی مسلسل پرواز عراق سمیت خطے بھر کے مختلف علاقوں کے لئے واضح دھمکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن کے جنگجو طیارے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تاکہ تین ممالک ایران ، عراق اور شام کو دھمکائے۔

لبنانی سیاسی تجزیہ کار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیلی جنگجو طیارے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے شام کے ٹھکانوں اور اس سے منسلک طاقتوں پر بمباری کرنا چاہتے ہیں ، کہا کہ اسرائیلی حکومت اس اقدام کے تناظر میں دو مسئلوں سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتی ہے،پہلا یہ کہ لبنان اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں سیاسی فیصلہ نہیں کرتا ہے  اور دوسرا یہ کہ فوج کے پاس اسرائیلی حکومت کو اس خلاف ورزی سے روکنے کے لئے کوئی ہتھیار نہیں ہے۔

وفیق ابراہیم نے بیان کیا کہ لبنان کی فضائی حدود صہیونی حکومت کے جنگجوؤں کے لئے ایران سمیت خطے کے ممالک کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے ایک جگہ بن گئی ہے۔ اس اقدام سے اسرائیلی حکومت تینوں ممالک ایران ، عراق اور شام کو ایک دھمکی آمیز پیغام دینا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لبنانی سیاسی تجزیہ کار ہادی قبیسی  نے، ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ پر دہشت گردانہ حملے کی طرح تینوں ممالک کے رہنماؤں اور سائنسدانوں کو نشانہ بنائے جانے کی امریکی اور اسرائیلی خلاف ورزیوں سے خبردار کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .